کاربن روڈ سائیڈ آرٹس گلگت بلتستان کے اسکولوں میں ہونے والی گفتگو میں اکثر ایسے کرداروں کا زکر ہوتا تھا۔
"سخت سردیاں ہو یا وادیوں میں بہار یہ صبح سب سے پہلے جاگیں، سب کو جگائیں، کھانا بنائیں بچوں کو سکول اور بڑوں کو کام پہ جانے کو تیار کریں سب کے بعد بچ جانے پہ خود کھائیں جب سب چلے جائیں پھر سب کے برتن دھوئیں گھر کی صفائی کریں، دوپہر سکول سے واپسی پہ بچے کیا کھائیں یہ سوچیں اور تیاری کریں، مویشیوں کو دیکھیں ان کو کھیتوں میں باندھنے جائیں، کھیتوں میں کام کریں اور دوپہر کو واپس گھر آجائیں بچوں کو سکول سے واپسی آنے پہ کھانا بنا کر دیں اور پھر گھر کے کام نکال لیں، شام ہو تو لکڑیاں اکھٹی کرنے جائیں، بچوں کیساتھ مویشیوں کو واپس لائیں چارہ ڈالیں، شام کے کھانے کی تیاری اور سب گھر واپس آنے والوں کو کھانا کھلائیں پھر خود کھائیں، سب کے بستر لگائیں جب سب سو جائیں تو انکو بھی نیند آئے"۔

No comments:
Post a Comment